حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر جنرل، سید عبد الرحیم موسوی نے ایک پیغام میں آئی آر جی سی کی بحری مشقوں کے کامیاب عمل کے انعقاد پر ایران کے بحریہ کمانڈڑ اڈمیرل حسین خانزادی سے کہا کہ خلیج فارس، بحیرہ عمان اور ملک کی پانی والی سرحدیں،خود اعتمادی کو بڑھانے اور اپنی دفاعی صلاحیتوں کو آگے لے جانے کے راستے میں انقلابی کارروائیوں کے آغاز کا مرکز رہے ہیں اور کوئی بھی پابندی ایرانیوں کے اعلی ارادوں کو محدود نہیں کر سکتی۔
ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر نے اپنے پیغام میں کہا کہ حالیہ فوجی مشقیں ملک کی فوج اور قوم کے لیے امید کی کرن ہیں جو خود کو طاقت اور سربراہی کے لائق سمجھتا ہے۔